اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجي زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل اور دیگر ہتھیار بنانے کی ٹیکنالوجی شام، عراق، فلسطین اور حزب اللہ لبنان کو دے کر ان ممالک کو اسرائیل اور داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں طاقتور بنایا ہے ۔
جنرل حاجی زادہ نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ، ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی، ایران، علاقے اور عالم اسلام کے لئے بہت سی کامیابیوں کا مقدمہ بنی اور یہ کامیابی مختلف شعبوں میں سیکورٹی کا سبب بنی ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فوجی و دفاعی ساز و سامان کی پیداوار میں یہاں تک پہنچ چکا ہے کہ وہ عراق، شام جیسے ممالک اور حزب اللہ لبنان جیسی تنظیموں کو اس کو برآمد کرتا ہے، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے میزائل بنانے کی ٹیکنالوجی اور دیگر بہت سے آلات و ساز وسامان، شام، عراق، فلسطین اور حزب اللہ کو دے کر ان کی مدد کی تاکہ وہ اسرائیل اور داعش کے سامنے ڈٹ جائیں اور انہیں شکست دے دیں۔
.......
/169